the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بنگلہ دیش پہلے پاکستان سے الگ ہوا، اب اسلام سے بھی علیحدگی اختیار کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے حالیہ حملوںکو بنیاد بنا کر یہ بحث شدت کے ساتھ چھڑ گئی ہے کہ آیا اسلام بنگلہ دیش کا سرکاری مذہب ہونا چاہیے یا نہیں ؟

مغربی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق اس بحث کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے جہاں اس بات کے حق میں سماعت جاری ہے کہ مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیوں نہ اسلام کو بنگلہ دیش کے سرکاری مذہب کے درجے سے ہٹا دیا جائے ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے عیسائیوں ، ہندوئوں اور شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بنگلہ دیش کو اسلام سے خارج کرانے کے دعویدار عدالت پہنچ گئے ہیں اور مزے کی بات یہ کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ان کی درخواست قبول بھی کر لی ہے۔

1988ء میں اسلام کو بنگلہ دیش کا سرکاری مذہب قرار دیا گیا تھا لیکن شروع دن سے ہی بہت سے مذہبی



اقلیتی رہنما اس فیصلے کے خلاف تھے اور اسے خلاف ِ آئین و قانون قراردے رہے تھے۔اب وہ سپریم کورٹ میں اس بات کے حق میں دلائل دے رہے ہیں کہ اسلام بنگلہ دیش کا سرکاری مذہب نہیں ہونا چاہیے۔

ابھی یہ بات واضح نہیں کہ سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے ان دلائل کے حق میں عوامی حمایت کتنی ہے کیونکہ بنگلہ دیش میں نوے فیصد مسلمان بستے ہیں۔ آٹھ فیصد ہندوہیں اور دو فیصد دیگر اقلیتیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ پنچ گڑھ کے علاقے میں ایک مندر پر حملے میں ایک ہندو پجاری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھےجبکہ پچھلے سال مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے کئی ایک بلاگرز کو قتل کردیاگیا تھا۔

اسلامی گروپس ’جماعت المجاہدین بنگلہ دیش‘ اور’ انصاراللہ بنگلہ ٹیم‘ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال کے دوران غیرملکیوں اوراقلیتوں کے خلاف کم ازکم سات حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اگرچہ حکومت ملک میں داعش کی موجودگی کی تصدیق کرنے سے انکاری ہے لیکن اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ لوگ داعش میں بھرتی ہو رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.